تھریسامے ائرپورٹ توسیع کا منصوبہ مسترد کردیں، کیتھ ٹیلر

October 25, 2016

لندن (جنگ نیوز) سائوتھ ایسٹ سے گرین پارٹی ایم ای پی کیتھ ٹیلر نے وزیراعظم تھریسامے پر زوردیا ہے کہ وہ ریسرچ میں اس انکشاف کے بعد کے CO2اخراج خطرناک 400پی پی ایم کی حد سے تجاوز کر گیا ہے۔ ائرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ ختم کردیں۔ کیتھ ٹیلر ائرپورٹ توسیع کے شدید مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کلائیمٹ تبدیل کی نئی خطرناک حقیقت کے عہد میں داخل ہوگئی ہے۔ عالمی اوسطCO2 اخراج400پی پی ایم کی حد سے تجاوز کر گیا ہے اور یہ صورت حال اس بات کی یاددہانی کراتی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے فوری ایکشن کی ضرورت ہے اور تمام حکومتی پالیسی سازوں کو اسے ترجیح دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے ہماری وزیرا عظم نے ابھی تک تاریخی پیرس کلائیمٹ ایگریمنٹ کی توثیق نہیں کی ہے اور صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ ہماری حکومت ایوی انڈسٹری میں توسیع کی منظوری دینے والی ہے جوکہ پہلے ہی ٹاپ10گلوبل پالوشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھریسامے کو فوری اقدامات کرتے ہوئے ائرپورٹ توسیع کا منصوبہ خارج از امکان قرار دینا چاہئے اور پریس ایگریمنٹ پر دستخط کرکے ماحول کے تحفظ کے لئے اہم عزم کا اظہار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نیار رد وے درست نہیں ہے اور یہ برطانیہ اور کرۂ ارض کے لئے واحد چوائس ہے۔