محکمہ اینٹی کرپشن نے شکارپور میں کارروائی کر کے ہائی اسکول ٹیچر عبدالرزاق دکھن کو گرفتار کرلیا

October 25, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے شکارپور میں کارروائی کر کے ہائی اسکول ٹیچر عبدالرزاق دکھن کو گرفتار کرلیا، گرفتار اسکول ٹیچر جی پی فنڈز کی رقم غیر قانونی طریقے سے نکلوانے میں ملوث ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عثمان غنی صدیقی نے گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف شکایت موصول ہونے پر خفیہ طریقے سے مانیٹرنگ کی گئی تھی اور سرکل آفیسر کے سربراہی میں قائم کردہ ٹیم نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر عرفان علی کی سربراہی میں ٹنڈو الہیار میں کارروائی کر کے محکمہ ایریگیشن کے سب داروغہ سومر کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے۔