غزہ کے جنگجوئوں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ہوگی ،اسرائیل

October 25, 2016

اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبر مین نے کہا ہے کہ غزہ کے جنگجوؤں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ثابت ہو گی کیونکہ اس میں تمام جنگجوؤں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔

لیبرمین نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اخبار القدس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ سے اب کوئی جنگ برداشت نہیں کی جائے گی، خطے کے تنازعے کا حل دو ریاستی نظریہ ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیاکہ وہ انتہا پسند تنظیم حماس پر دباؤ بڑھائیں اور انہیں پاگل پن کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے سے روکیں۔

اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ وہ اپنے ہمسائے غزہ ، ویسٹ بینک، لبنان یا شام میں کوئی لڑائی شرع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔