کوئٹہ میں دہشت گردی ، شہدا کی نماز جنازہ ادا

October 25, 2016

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ ان کی میتیں بلوچستان کے مختلف علاقوںکو روانہ کی جائیں گی ۔

نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری ، ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی جی ایف سی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر شہید اہلکاروں کو سلام پیش کیا گیا۔

گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت 60سے زائد اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔