موٹاپا متعدد بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، ڈاکٹر اعجاز وہرا

October 26, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہرین صحت نے کہا ہے کہموٹاپا کو امریکن میڈیکل ایسو سی ایشن نے بیماری قرار دیدیا ہے یہدنیا میں تیزی سے بڑھنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے اس کی شرح میں پاکستان 188ممالک کی فہرست میں نویں نمبر ہے ،موٹاپے کو کنٹرول نہ کیے جائے تو یہ امراض قلب، بلند فشار خون(ہائی بلڈ پریشر)، امراض نسواں، جوڑوں کے درد، نظام ہضم میں خرابی، سانس لینے میں دشواری اور جگر اور آنتوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔