بھارتی مظالم کیخلاف کل مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے، محسن باری

October 26, 2016

لندن (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما محسن باری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لندن میں27اکتوبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں پیپلز پارٹی کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے اور اس ضمن میں تمام برانچوں کو ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کا فرض ہے کہ وہ بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کا ساتھ دیا ہے اور وہ اسے مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔