پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ شرمناک ہےاس کی مذمت کرتے ہیں، رحیم کاکڑ

October 26, 2016

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)سابق میئر رحیم کاکڑ نسیم الرحمٰن سرور بازئی سلیم قریشی سکینہ مینگل نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی مذمت کی ہے اور تمام شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا ہے یہ شہداء پاکستان کے شہدا ء ہیں عوام اپنے ملک پر قربان ہونے کیلئے تیار ہیں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداکو جنت الفردوس میں جگہ اور زخمیوں کو صحت کا ملہ عطا کرے۔