کھیلوں کو فروغ دے کر منشیات اوربے راہ روی پر قابو پایا جاسکتا ہے،جماعت اسلامی یوتھ

October 26, 2016

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر جمیل احمد مشوانی اورجنرل سیکرٹری محمد صادق مینگل نے کہا ہےکہ کھیلوں کو فروغ دے کر منشیات اوربے راہ روی پر قابو پایا جاسکتا ہے،نوجوان تعلیم کیساتھ کھیل کود وصحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہم جماعت اسلامی یوتھ کے ذریعے نوجوانوں کومتحرک ومنظم کرکے بلوچستان میں بھی ترقی وخوشحالی اور امن کی راہ ہموار کریں گے،نوجوان جماعت اسلامی یوتھ میں شامل ہوجائیں ،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جشن پنجپائی سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کوجائزآئینی و معاشی حقوق کے حصول کیلئے متحرک ومنظم کر رہے ہیں نوجوان تعلیم ،کھیل وہنر پر توجہ دینے کے ساتھ اسلامی تعلیمات پر بھی توجہ دیں نوجوان اگر باعمل ،تعلیمیافتہ وباکردار ہوں گے تو ملک وقوم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے حکومت نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے کھیلوں کےمواقع فراہم کرےنوجوان تعلیمی اداروں وکھیلوں کے میدان آباد کرنے میں جماعت اسلامی یوتھ کا ساتھ دیں تاکہ خوشحالی امن اورترقی کی راہ ہموار ہوجائے۔