لاہور: اندرون موچی گیٹ میں دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں

October 26, 2016

لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں ایک دوسرے سے متصل دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں ملبے میں دبے 8 افراد کو نکال لیا گیا، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ۔ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں دو مکانوں کی چھتیں گر نے کے باعث ملبے تلے4 خواتین سمیت 8افراد کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تنگ گلیاںہونے کے سبب امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا بھی درپیش ہے۔

ملبے تلے سے نکالے گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔