پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جارہی، اعظم سہگل

October 27, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جارہی اور اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے سی بی اے یونین کے صدر شمیم اکمل سے کیا جنہوں نے ملاقات میں پی آئی اے ملازمین میں ادارے کی نجکاری کے بارے میں پائی جانے والی بے چینی سے چیئر مین کو آ گاہ کیا۔ چیئر مین پی آئی اے نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پارلیمنٹ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق حکومت پاکستان ایئر لائن کے 51 فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول اپنے پاس رکھے گی۔