فلم اےدل ہےمشکل میں رنبیر اور شاہ رخ نے ایک ہی ڈائیلاگ بولے

October 27, 2016

ممبئی(جنگ ڈیسک) اگر آپ نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کا ٹیزر دیکھا ہے تو آپ نے رنبیر کپور کو ایک رومانوی ڈائیلاگ ادا کرتے بھی دیکھا ہوگا،جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ یک طرفہ محبت کی طاقت ہی کچھ اور ہوتی ہے،اوروں کے رشتوں کی طرح یہ دو لوگوں میں نہیں بٹتی، صرف میرا حق ہے اس پر، اس ڈئیلاگ نے فوراََ لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی،رنبیر کپور کی یہ رومانٹک لائنیں ایسا لگتا ہے کہ لاکھوں مداحوں کا خواب ہے۔لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ رنبیر کپور یہ ڈائیلاگ کہنے والے پہلے اداکار ہیں، تو ہم آپ کو بتانا چاہیں گے جی نہیں ایسا نہیں ہے،یہ ڈائیلاگ شاہ رخ خان نے پہلے اس فلم میں ادا کئے ہیں،ہم سب جانتے ہیں اس فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں،اس لئے فلم کیلئے جوش و خروش میںاضافہ ہوگیا ہےکیونکہ شاہ رخ خان رومانس کے بے تاج بادشاہ ہیں اور ان کے منہ سے ان ڈائیلاگ کی ادائیگی شاندار لمحہ ہوگی۔ اے دل ہے مشکل 28اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی،جس میں انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن نے بھی کام کیا ہے۔