بلیک ہسٹری منتھ :زین اور صادق خان کے چہروں کے استعمال پر طلبہ یونین کی معذرت

October 27, 2016

لندن(جنگ نیوز) بلیک ہسٹری منتھ منانے کیلئے زین ملک اور صادق خان کے چہرے استعمال کرنے پر طلبہ کی ایک یونین نے معذرت کی ہے دونوںکی جڑیں پاکستان میں ہیں اور کوئی بھی سیاہ فام نہیںنہ ہی افریقی یا کیریبائی ورثہ رکھتا ہے۔کینٹ یونین کے صدر روری مرے نے غلطی پر معذرت کی ہے اور منگل کی رات دونوں تصاویر ہٹالی گئیں۔ ایونٹ کے سرکاری برطانوی آرگنائزر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ان کو کینٹ یونین کی خراب سوچ اور بلیک شہری کے ماہ کی تقریبات کیلئے غلط سمت میں جانے پر مایوسی ہوئی، بہت سارے طلبہ نے یونین کی سوچ سے اتفاق نہیںکیا کیونکہ انہوں نے غلطی کو محسوس کرلیا اور غلط سمت میںجانے پر مایوسی کااظہار کیا ہے۔