لاہور: گرین ٹاون میں سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد زیرحراست

October 27, 2016

لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران شناختی کوائف نہ ہونے پر7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاون سے ملحقہ کچی آبادیوں میں حساس اداروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں اور کرایہ داروں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے۔

ان کی بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف نہ ہونے پر7 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔