ہر 10 سال بعد مردم شماری لازمی قرار، ترمیمی بل منظور، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس

October 27, 2016

اسلام آباد( ایجنسیاں)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے جنرل شماریات ترمیمی بل2016کی منظوری دے دی۔بدھ کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیرمین قیصراحمد شیخ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے جنرل شماریات ترمیمی بل 2016کی منظوری دیدی گئی۔ بل کے ذریعے مردم شماری ہر10سال بعد لازمی قراردی گئی ہے ٗگورننگ کونسل میں صوبوں کی مرضی سے ایک ایک رکن لازمی شامل ہوگا۔پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل نے کہا کہ مزید کارروائی کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، مردم شماری کیلئے تیاری مکمل ہے مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے فنڈزمختص کیے جا چکے ہیں، مردم شماری کو قابل اعتماد اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج کی دستیابی سے مشروط کیا گیا۔