گلریز آتش زدگی واقعہ کامقدمہ درج

October 27, 2016

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گلریزمیں آتش زدگی کے واقعہ میں آئل ٹینکرکے ڈرائیوراورکمپنی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ بلال علی سید مینیجر میزان بنک گلریز مارکیٹ راولپنڈی نے تھانہ ائرپورٹ کوبتایا کہ میں دیگر عملہ کے ہمراہ بنک میں موجود تھا کہ ایک آئل ٹینکر نمبر ایل ایس سی 491جس کونامعلوم ڈرائیور نہایت تیز رفتاری غفلت ولاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا ،ٹینکر سیدھابنک سے ٹکرایا اورالٹ گیا جس سے ڈیزل نکلنا شرو ع ہوگیااورایک گاڑی ٹینکر کے نیچے آکر بالکل تباہ ہوگئی اسی دوران پاس ہی موجود جینریٹر کی وجہ سے ڈیزل نے آگ پکڑ لی اور بنک کے باہر کھڑی میری گاڑی ای ٹی 436 ،کیری ڈبہ نمبرایم این ایس 4227 ،کرولا کارنمبروائی ایچ550 سوزوکی پک اپ،ایف ایکس نامعلوم اور پندرہ ،سولہ موٹرسائیکل جل گئے جبکہ الہام پلازہ،ایم این پلازہ اور حسن پلازہ جس میں بنک واقع ہے آگ کی لپیٹ میں آگئے بنک کا سارا سامان جل گیا یہ حادثہ ٹینکرڈرائیور جس کا نام معلوم نہیں ہوسکاکی غفلت لاپرواہی اور پی ایس اوکمپنی کے مالک کی ناقص گاڑی کے استعمال کیوجہ سے پیش آیا۔