سی ڈی اے افسر کو د وہری ملازمت پر شو کاز نوٹس جاری

October 27, 2016

اسلام آباد ( رانا غلام قادر،نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظا میہ نےپراجیکٹ ڈا ئریکٹر قاضی عمر کے خلاف دوہری ملازمت کے الزام میں کاروائی شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتا یا کہ قاضی عمر بلو چستان حکومت کے گریڈ سترہ کے افسر ہیں اور وہاں اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے صو بائی حکومت سے دو سال کی رخصت لے کر سی ڈی اے میں پرا جیکٹ ڈائریکٹر کی کنٹر یکٹ پوسٹ کیلئے در خواست دی اور ان کی تقرری ہوگئی۔ وہ پچھلے چھ سال سے مسلسل سی ڈی اے میں ملازمت کر رہے ہیں اور اپنی سابقہ ملازمت بھی ترک نہیں کی نہ ہی صو بائی حکومت نے اس کی اجازت دی ۔ رولز کے تحت بیک وقت دو ملازمتیں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سی ڈی اے انتظا میہ نے انہیں شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے کہ اس بناء پر کیوں نہ ملازمت سے بر طرف کر دیا جا ئے۔