کوٹلی: اسکول بس کو حادثہ، کنڈیکٹر جاں بحق،32 بچے زخمی

October 27, 2016

کوٹلی آزاد کشمیر میں اسکول بچوں کوسیرو تفریح پر لے جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے نالہ میں جاگری ، حادثے میں کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ 32 بچے زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطا بق نجی اسکول کی بس 32 طلباء و طالبات کو لیکر سیرو تفریح کے لئے پلندری کے علاقہ بیٹھک اعوان آباد سے کوٹلی آرہی تھی کہ سرساوہ سیری کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے نالہ میں جاگری ۔

زخمی 22 طلباء و طالبات کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیاجہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ باقی طلباء و طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سرساوہ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔