بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ

October 27, 2016

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شکرگڑھ سیکٹرپربھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی خاتون شہید ہوگئی جبکہ 7شہری زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےبلا اشتعال فائرنگ ہاٹ اسپرنگ، جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔