کار انشورنس کیلئے ایک سال قبل کے مقابلے میں 82 پونڈز زائد ادائیگی

October 28, 2016

لندن( جنگ نیوز) موٹرسٹس ایک سال قبل کے مقابلے میں کار انشورنس کے لئے تقریباً 82 پونڈ زائد ادا کررہے ہیںاور امکان ہے کہ اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ یہ انکشاف اے اے برٹش انشورنس پریمیم انڈکس کی رپورٹ میںکیا گیا ہے جس کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران 16 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس طرح ایک ٹپیکل موٹر پالیسی 82 پونڈ اضافہ کی حامل ہوچکی ہے۔ جامع سالانہ کور کے لئے 585 اعشاریہ 84 پونڈ کی توقع کی جاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انشورنس کلیمز کی وبا کور کی لاگت میں اضافے کا سبب ہے اور حال ہی میں انشورنس پریمیم ٹیکس میں دو اضافے ہوئے ہیںاے اے کے اندازے کے مطابق آئی پی ٹی میںحالیہ اضافے گزشتہ سال اوسط کار انشورنس پریمیم میں18پونڈ اضافہ کا سبب ہے اور اس نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ آٹمن سٹیمنٹ میںاس ٹیکس میںمزید اضافہ نہ کرے۔ اے اے کے ڈائریکٹر انشورنس مائیکل لائڈ نے کہا ہے کہ ہم پھر مسلسل اضافے کا مشاہدہ کررہے ہیں جو ڈرائیورز کے لئے خراب خبر ہے اور اس کاخاتمہ نظر نہیںآرہا، ڈرائیور ایسے چھوٹے چھوٹے حادثوں پر کلیمز جمع کرارہے ہیںجو نظر انداز کئے جاسکتے ہیں۔ سروے کے مطابق نادرن آئر لینڈ کے موٹرسٹس گزشتہ 3ماہ کے دوران سب سے زیادہ متاثر نظر آئے، جہاں11فیصد کے ساتھ لاگت 861پونڈ ہوچکی ہے۔ جبکہ سکاٹ لینڈ بدستور سستا ترین علاقہ ہے۔