گنجان آباد علاقوں میں جا بجا گاڑیوں کی پارکنگ شہریوں کیلئے عذاب بن گئی

October 28, 2016

مظفرآباد(نامہ نگار)بینک روڈ اولڈ سیکرٹریٹ بیلہ نور شاہ سمیت گنجان آباد علاقوں میں جا بجا گاڑیوں کی پارکنگ شہریوں کیلئے عذاب بن گئی۔ٹریفک جام معمول بن گیا۔ٹریفک پولیس بے بس ہو گئی تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بینک روڈ ،اولڈ سیکرٹریٹ ،بیلہ نور شاہ ،چھر بینک سکوائر سمیت گنجان آباد علاقوں میں گاڑیوں کی غلط پارکنگ معمول بن چکی ہے ۔جگہ جگہ گاڑیاں کھڑی ہونے سے نہ صرف ٹریفک جام رہتی ہے بلکہ شہری اذیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔ٹریفک پولیس بھی رانگ پارکنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔متعدد بار اعلیٰ پولیس آفیسران کی توجہ دلوانے کے باوجود ٹریفک پولیس اس سنگین مسئلے کی طرف نہ توجہ دے سکی اور نہ ہی مستقل حل نکال سکی ۔عوامی حلقوں نے ٹریفک جام کے معاملے پر موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے