27اکتوبر کا دن تاریخ کشمیر میں سیاہ باب کی حثیت رکھتا ہے،مشترکہ بیان

October 28, 2016

کھوئی رٹہ(جنگ نیوز ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون کے صدر محمد حنیف راجہ ،تحصیل کھوئی رٹہ کے آرگنائزر تعظیم مغل ،صدر افضل راجہ نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کشمیر کے ایک سیاہ باب کی حثیت رکھتے ہے۔ 27اکتوبر کو بھارت نے کشمیر کے اندر اپنی فوج کو اتارا کشمیر پر اپنا قبضہ کر لیا لہذا کشمیریوں کیلئے یہ دن یوم سیاہ کے طور ہر یاد رکھا جاتا ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتیافواج کے ظلم پر عالمی امن کے تمام ٹھیکداروں کی خاموشی لمہ فکریہ ہے بھارتی افواج نہتے اور بیگناہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر ہمارے اس آزادی کے بیس کیمپ کے حکمران ٹس سے مس نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27اکتوبر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا راہنمائوں نے مزید کہاکہ بھارت کی کھٹ پتلی حکومت لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کو فوری رہا کرے اور انہوں نے علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے محمد یاسین ملک کو گزشتہ کہیں ہفتوں سے ٹارچل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہوگئے ہیں بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ان کوفوری رہاکرے بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کے جذبہ آزادی سے دور نہیں کر سکتے اگر مسّلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنوبی ایشیاء میں کبھی امن نہیں ہو گا بھارت اور پاکستان دونوں کشمیر سے اپنی فوجیں نکالیں تاکہ کشمیری اپنی مرضی سے اپنی قسمت کا فیصلہ کر سکیں ۔