سگریٹ نوشی کا رجحان

October 28, 2016

جدت پسندی کے اس دور میں ہماری نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ بطور فیشن اختیار کی جانے والی یہ عادت کسی روگ کی طرح لگتی ہے اور پھر صحت و جوانی دونوں برباد کر دیتی ہے۔ سگریٹ نوشی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ گلی محلوں بالخصوص تعلیمی اداروں میں اس کی آسان دستیابی ہے۔ اس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل اپنی نوجوانی میں ہی طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ سگریٹ نوش عام طور پر پینتیس سے چالیس سال کی عمر میں تمباکو کے زہریلے اثرات کا شکار ہو کر مستقل طور پر دل کے امراض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں والدین کو اپنی اولاد کی نگرانی کرنی چاہئے تاکہ وہ ایسی کسی بری لت کا شکار نہ ہوں اور حکومت کو پورے ملک میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگانی چاہئے، تاکہ اپنی نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ کیا جا سکے۔
(رابعہ رشید)
rabia.rasheedgmail.com

.