عمران آج پہنچ جاتے توصورتحال مختلف ہوتی، شیخ رشید

October 28, 2016

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لال حویلی کے گرد 40 کنٹینرزلگائے گئے،عمران خان پابندیوں کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے، وہ آج پہنچ جاتے توصورت حال مختلف ہوتی۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کس کی جیت ہوئی کس کی ہار۔

شیخ رشیدنے یہ بھی کہا کہ ایک گھنٹے کا جلسہ ہوجاتا توکون سی قیامت آ جاتی، حکومت دل بڑا کرے، اپنے اندر گنجائش پیدا کرے، کم ازکم 6 سے 7 دن کا دھرنا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھرنے کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک سے رابطے میں ہیں، تاہم عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری صاحب دھرنے میں نہیں آرہے۔