امیتابھ کے گھردیوالی پارٹی، شاہ رخ، کترینہ، ٹنڈولکر کی شرکت

October 31, 2016

دیوالی پر بگ بی (امیتابھ بچن) کے گھر ہوئی گرینڈ پارٹی، پارٹی میں شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور سچن ٹنڈولکر سمیت بالی ووڈ ستاروں نے خوب رونق لگائی۔

بچن خاندان کی دیوالی پارٹی میں بالی ووڈ ستاروں شاہ رخ خان،رنبیر کپور، ودیا بالن، کترینہ کیف سے لے کر نئے ستاروں تک تقریباً سب ہی اسٹارز موجود تھے، امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اپنے بیٹے اور بہو ایشوریا کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔

بالی ووڈ کی نئی دلہن بپاشا باسو اپنے شوہر کے ہمراہ محفل کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔