وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد

November 01, 2016

ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی،قرار داد میں پرویز خٹک کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

ایم کیوایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے صوبائیت کو ابھارنے، پاکستانیوں کو لڑانے اور ملک کا حشرنشرکرنے کی دھمکیاں دیں۔

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا بیان پاکستان سے غداری کے زمرے میں آتا ہے، وفاقی حکومت ان کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی کرے۔

قرارداد رکن سندھ اسمبلی عامرمعین پیرزادہ اور دیگر ایم کیوایم اراکین نے جمع کرائی ہے۔