تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم جاری

November 02, 2016

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ انتظامی حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے 838 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔