کے الیکٹرک کی نجکاری ،سندھ ہائیکورٹ کا فریقین سے جواب طلب

November 04, 2016

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری اورشیئرز کی شنگھائی کمپنی کو فروخت کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار لیبر یونین کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے متفرق درخواست میں استدعا کی کہ کے الیکٹرک انتظامیہ، شنگھائی کمپنی کو شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے،انتظامیہ کو کمپنی کے شیئرز فروخت کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ کے ای ایس سی کی نجکاری کو غیرقانونی قرار دیا جائے،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔