بھکاری…

November 27, 2016

وہ ملنگ اتوار کو مجھے تین بار ملا۔
ایک دوست کے ہاں قرآن خوانی تھی۔
میں سپارہ پڑھ کر اور دعا مانگ کر نکلا۔
وہ کشکول لیے کھڑا تھا۔
میں نے دھیان نہیں دیا۔
قریبی مسجد میں چلاگیا۔
نماز کے بعد وہ مسجد کے باہر ملا۔
میں اسے اتفاق سمجھا۔
چار قدم دور درگاہ تھی۔
میں نے وہاں فاتحہ پڑھی اور دعا مانگی۔
واپسی کے لیے پلٹا تو اسے دیکھ کر غصہ آگیا۔
کڑک کر پوچھا،
"کیوں ادھر ادھر بھٹک رہا ہے؟
کیا مانگ رہا ہے؟"
ملنگ نے چھلے والا ڈنڈا چھنکاکر کہا،
"وہی، جو تُو مانگ رہا ہے۔"