عمران خان کے پی کے ، کے عوامی مسائل حل نہ کرسکے، امیر مقام

November 27, 2016

وزیراعظم کے مشیر امیرمقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس تک جانے کی سیڑھی فراہم کی لیکن وہ یہاں کے عوام کے مسائل بھی نہ حل کرسکے۔

ملاکنڈ ایجنسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایک سو بیس دن کنٹینر پر گزارنے والوں نے تنخواہیں باقاعدگی کے ساتھ وصول کیں، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین ناقص کارکردگی پر عوام سے معافی مانگیں۔