لاپتہ ہونیوالے طالبعلم کیلئے ایس یو پی کا پٹیشن داخل کرنے کا اعلان

November 28, 2016

عمرکوٹ (نامہ نگار) ایس یو پی نے تین سال قبل عمرکوٹ کے ہونہار طالب مہران یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے طلبہ موہن لال کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایس یو پی کے مرکزی سینئر نائب صدر سید زین شاہ نے پانچویں روز طلبہ کے والدین کے جانب سے پریس کلب کے سامنے طالب علم موہن لال کے لئے لگائے گئے بھوک ہڑتال کیمپ پر لاپتہ ہونے والے طلبہ موہن لال کے ورثا سے اور میڈیا سے باتیں کرتے کہا کہ لاپتہ طالب علم کو بازیاب کرا کے سندھ کی تعلیم کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔