ویڈیو گیم’’ ٹائیٹن فال2‘‘ کافائنل ٹریلر

November 30, 2016

ایکشن اورایڈونچر سے بھرپورنئی ویڈیو گیم’’ ٹائیٹن فال2‘‘ کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

نامورامریکی ویڈیو گیم ڈیولپرز ’’ریسپائن انٹرٹیمنٹ‘‘ کی اس گیم میں کئی نئے مشن اورخطرناک ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایڈونچر، تھرل اور ایکشن موجود ہے بلکہ کئی ایسے روبوٹک کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوںگے۔

ہتھیاروں سے لیس ماہر نشانے بازروبوٹس پر مبنی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم3دسمبر کو تمام صارفین کیلئے لانچ کر دیا جائیگا جسے شائقین وِنڈوز پی سی سمیت Xbox 360 اور پلے اسٹیشن فورپر بھی باآسانی کھیل سکتے ہیں۔