دبئی: طلباء کا ہیومن امیج بنانے کا عالمی ریکارڈ

December 01, 2016

متحدہ عرب امارات میں ان دنوں 45ویں قومی دن کے حوالے سے تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں۔ اس ہی سلسلے میں دبئی میں 2223طلباء نے ایک جگہ اکٹھے ہو کر سب سے بڑا ہیومن امیج بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔

اسکولوں کی مقامی چین کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ایک ایونٹ میں 2223طلباء اسٹیڈیم میں جمع ہوئے اور متحدہ عرب امارات کے پرچم کے رنگوں میں رنگ کر سب سے بڑا ہیومن امیج کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

تین انگلیوں کے نشان والے اس ہیومن امیج کو بنانے کا مقصد جیت اور محبت کا پیغام دینا تھا۔