تھر کول ڈ یم سے ہزاروں خاندان اور علاقہ متاثر ہو گا ، سول سوسائٹی

December 02, 2016

اسلام کوٹ (رپورٹ:۔عبدالغنی بجیر) تھر پارکر کی سول سوسائٹیکے نمائند و ں نے تھر کول ڈ یم سے متاثرہ خاندانوں کے احتجاج میں شرکت کے بعد ڈ یم کا وزٹ کیا ۔بعد ازاں اسلام کوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ۔سول سوسائٹی اور تھر وائس فورم کے رہنماؤں علی اکبر راہموں ،میر حسن آریسر ،ارشاد کنبھر،پرتاب شوانی ،شاھنواز ھنگورجو اور دیگر نے کہا کہ گاؤں تھر کول گوڑانو ڈ یم سے ہزراوں خاندان اور علاقہ بری طرح متاثر ہو گا ۔نجی کمپنی کی مشینری بے دردی سے درخت کاٹ رہی ہے ۔اور مذکورہ علاقہ مکینوں کے لیئے نوگو ایریا بن چکا ہے۔تھر کول کا زہریلہ پانی اگر آبادی کے قریب زمینیوں پر چھوڑا گیا تو زیر زمین پانی بھی زہریلہ ہو جائے گا ۔تھر کے رہتیلے ٹیلے تیز بارش کی نہروں سے بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔تو بغیر کسی منصوبہ بندی کے پانی کے اخراج کے لیئے بنائے جانے والے ڈ یم سے ہونے والی تباہی سے قبل اس تعمیراتی کام کو فوری بند کروایا جائے۔