پولیس کی زیر حراست نوجوان پر اسرار طور پر غائب، وضاحت طلب

December 02, 2016

سرگودھا(نامہ نگار)لڑ ائی جھگڑ ے کے ایک کیس میں فیکٹری ایریا پولیس نے جواد نامی نوجوان کو نقص امن کے تحت حراست میں لیا تاہم جواد کے ورثا کا الزام ہے کہ اسے پراسرار طور پر تھانے سے غائب کردیا گیا۔سول جج سرگودھا بلال منیر وڑائچ نے جواد کے اہل خانہ کی طر ف سے دائر کی گئی درخواست پر پولیس سے وضا حت طلب کر لی ہے۔