الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام معذورافرادمیں ویل چیئرزتقسیم

December 02, 2016

گجرات(نمائندہ جنگ)الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کےزیراہتمام معذورافرادکوجدید ویل چیئرزتقسیم کی گئیں۔جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرڈاکٹرطارق سلیم اورالخدمت فاؤنڈیشن گجرات کےصدرمیاں شبیراحمدخاورنے الخدمت رضاکاروں کےہمراہ معذورافرادکو ویل چیئرزدیئے ویل چیئرزکی مالیت ہزاروں روپے ہے اس موقع پر ڈاکٹرطارق سلیم نے میاں شبیرخاورکے ہمراہ معذورافراد کومالی امدادبھی دی۔