شرجیل میمن کی ضمانت کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

December 02, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کوکریشن مقدمات میں تحقیقات کے لیے مطلوب سابق وزیراطلات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ،جمعرات کو دورکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی اور دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ،قبل ازیں شرجیل میمن نے درخواستوں میں موقف اختیا رکیا ہے کہ نیب انہیں ہراساں کر رہی ہے اور ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ ملک واپس آنا چاہتے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار نہ کر لیا جائے۔ لہذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے، واضح رہے کہ عدالت نے شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات اور ایم ڈی اے مقدمات میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔