پی آئی اے کی سلالہ اومان کے لیے پروازوں کا آغاز

December 02, 2016

پی آئی اے کی سلالہ اومان کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا گیاہے ، پی آئی اے کی پہلی پروازلاہور سے 85 مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی ۔

پی آئی اے کےترجمان کے مطابق سلالہ کے لیے ابتداء میں ہفتہ وار دو پروازیں شروع کی گئی ہیں ، پی آئی اے حکام نے پہلی پرواز کےذریعے سلالہ جانےوالوں کو الوداع کیا ۔

مسقط کے بعد سلالہ اومان کا دوسرا مقام ہے جہاں پی آئی اے نے فضائی مسافروں کی سہولت اور روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا ہے ۔

پی آئی اےحکام نے بتایا کہ اس پرواز سے قبل سلالہ جانے والوں کو مسقط سے بذریعہ بس آٹھ گھنٹےکا سفر کرنا پڑتا تھا ،۔