میپکو میں پالیسی اور قواعد کےبرعکس زائد العمر لائن مینوں سےکھمبوں پر کام معمول

December 03, 2016

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں پالیسی اور قواعد کےبرعکس زائد العمر لائن مینوں سےکھمبوں پر کام لیا جارہا ہے، پالیسی کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کےلائن مین کو کھمبے پر چڑھنے اور کام کرنےکی اجازت نہیں تاہم پالیسی اور قواعد کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے، جس سے حادثات کا بھی اندیشہ ہے۔