ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

December 03, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی پل کے اوپر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ سمیر بلوچ ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور غلام خان کو گرفتار کرکے لاش کو قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا۔