نیا گرا فال قوس و قزح کے رنگوں میں نہا گئی

December 03, 2016

امریکا اور کینیڈا کے درمیان واقع دنیا کی سب سے بڑی آبشار نیاگرا فال نے حسین رنگوں کی چادر اوڑھ لی ہے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

کرسمس کے سلسلے میں شروع ہونے والے اس لائٹ شو میں نیا گرا فال سے گِرتا پانی ہر لمحے اپنا رنگ تبدیل کررہا ہے اوراندھیرے میں یہ نظارہ پورے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے ۔

قو س و قزح کے رنگوں سے سجی نیا گرا فال کی اس کرسمس سجاوٹ پر کل چار ملین ڈالر لاگت آئی ہے جوہزاروں افراد کو تفریح فراہم کر رہی ہے۔

جدید سسٹم کی بدولت بجلی کاا ستعمال120,000واٹ سے کم ہو کر 58,000واٹ رہ گیا ہے جبکہ ایل ای ڈی روشنیاں پہلے سے 14فیصد زیادہ روشن بھی ہیں۔