آذربائیجان کی آزادی کی 25 ویں سالگرہ پر کانفرنس کا انعقاد

December 04, 2016

اسلام آباد(صالح ظافر)پاکستان اور آذربائیجان کے مابین آئندہ آنے والے دنوں میں تعلقات میں مزید بہتری پیدا ہوگی، ان خیالات کا اظہار آذربائیجان کی آزادی کی بحالی کی 25 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے معیشت اور تجارت خرم دستگیر نے دونوں برادر ممالک کے مابین مستقبل میں تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گزشتہ ماہ وزیراعظم نواز شریف کے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے دورے کا ذکر کیا، جہاں دونوں ممالک نے کاروبار، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت اور دفاعسمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔