شامی باغیوں کا ہتھیار ڈالنے سے انکار ،مشرقی حلب کے 2 تہائی علاقے پر حکومت کا کنٹرول

December 04, 2016

دمشق ( جنگ نیوز)شامی صوبے حلب میں فعال باغیوں نے کہا ہے کہ وہ دمشق حکومت کی افواج کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے،دوسری جانب مشرقی حلب کے 2 تہائی علاقے پر حکومت کا کنٹرول ہو گیا ہےجبکہ بمباری جاری اور عالمی سطح پرمذاکراتی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ،ادھر یوورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیدیریکا موگرینی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مشرقی حلب پر شامی فوج کے مکمل قبضے سے شام میں جنگی صورت حال ختم نہیں ہوگی ۔