سندھ حکومت کا اہم فیصلہ، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے معاملات سی ٹی ڈی کے سپرد

December 04, 2016

کراچی(جنگ نیوز) حکومت سندھ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے معاملات سی ٹی ڈی کے سپرد کر دیئے ہیں۔ سی ٹی ڈی فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کرے گی۔وقت پڑنے پر فورتھ شیڈول پر موجود لوگوں کو گرفتار بھی کیا جا سکے گا۔ یہ اہم فیصلہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات دے دیئے گئے۔ اس سے قبل فورتھ شیڈول پر موجود افراد کی نگرانی تھانے کی ذمہ داری ہوتی تھی۔