طاہر القادری آج کراچی پہنچیں گے

December 04, 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 4 دسمبر اتواررات ساڑھے 7 بجے نشتر پارک گرائونڈ کراچی میں امن کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔سربراہ عوامی تحریک آج 4دسمبر کی صبح کینیڈا سے کراچی پہنچیں گے ۔جہاں کراچی کی تنظیم کی طرف سے انکا پر تپاک استقبال کیا جائیگا ۔ڈاکٹر حسن محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،مرزا جنید ،قاضی زاہد ،صفدر قریشیاور عوامی تحریک و منہاج القرآن کے دیگر رہنمائوں نے نشتر پارک گرائونڈ میں جلسہ گا ہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔