حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کو ہمارا مینڈیٹ تسلیم کر نا ہوگامحمد احمد لدھیانوی

December 04, 2016

ملتان(سٹاف رپورٹر) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ،قائد اہلسنت ،دفاع پاکستان کونسل و دفاع حرمین شریفین کے مرکزی رہنماء علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ اب وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت سیاسی جماعتوں کو ہمارا مینڈیٹ تسلیم کر نا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ جھنگ میں الیکشن کے دوران حکمران جماعت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی بھر پور دھجیاں اڑائیں اورترقیاتی فنڈز کے نام پر پانی کی طرح پیسہ بہایا ۔ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں کر کے انہیں ہراساں کیا گیا لیکن ان سب حربوں کے باوجود ہمارے امیدوار مسرور نواز جھنگوی نے بھاری لیڈ سے یہ الیکشن جیت کر ثابت کر دیا کہ ہم فرقہ پرست اور دہشت گرد نہیں ،اگر ہم دہشت گرد ہوتے تو لوگ ہمیں اتنی بھاری لیڈ سے کا میاب نہ کرواتے۔