سردار حمید مغل نے تنظیم گزٹیڈ ایسوسی ایشن ضلع باغ کے نگران اعلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

December 04, 2016

باغ(نمائندہ جنگ)گزٹیڈ ایسوسی ایشن ضلع باغ کے نگران اعلیٰ ومہتمم جنگلات باغ سردار حمید مغل نے تنظیم گزٹیڈ ایسوسی ایشن ضلع باغ کے نگران اعلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حمید مغل نے کہا کہ گزٹیڈ ایسوسی ایشن ضلع باغ کے تمام عہدیداران ملازمین کے حقوق کے تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع باغ کے گزٹیڈ آفیسران کے انتقامی تبادلے کیے گئے ہیں لیکن تنظیم نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ کسی جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے کی جرت کی ہے اور یہ نکٹھو تنظیم سے آئندہ بھی امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی آئندہ بھی گزٹیڈ آفیسران کے انتقامی تبادلے کرکے نشانہ عبرت بنایا جائے گا جس کا تنظیم آئندہ بھی کوئی نوٹس لینے کا ارادہ نہیں رکھتی اس لیے میں مایوس ہو کر تنظیم کے اس عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس لیے میں نے تنظیم کی نگران اعلیٰ شپ کے عہدے سے مستعفیٰ دے دیا ہے اس کے ساتھ گزٹیڈ آفیسران کی آزاد کشمیر بھی اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی اس سے بھی اپنی لاتعلقی کا اظہار کررہا ہوں