سجاد حسین کی ڈی آئی جی پونچھ تعیناتی سے مظلوموں کو انصاف ملے گا ، عبدالوحید خان

December 04, 2016

پلندری (نمائندہ جنگ) سیاسی راہنما سردار عبدالوحید خان نے کہا کہ حکومت نے چوہدری سجاد حسین کو ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن تعینات کرکے اچھا اقدام کیا ہے جس سے پولیس میں میرٹ اور اصلاحات قائم ہونگی۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع سدھنوتی میں چوہدری سجاد حسین کی بطور ایس ایس پی تعیناتی مثالی رہی اُنہوں نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ، پونچھ میں بطور ڈی آئی جی تعیناتی سے مظلوموں کو انصاف ملے گا اور ظالم کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر کے فیصلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔