بلوچی ا سٹریٹ وگردونواح میں گندگی کے ڈھیر‘مکینوں کو مشکلات

December 04, 2016

کوئٹہ( سٹی ڈیسک ) بلوچی اسٹریٹ و گردونواح میں صفائی کی نا گفتہ بہ صورتحال کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے سابق کونسلر اللہ دادا خان اور دیگر نے بتایا کہ بلوچی اسٹریٹ،شارع عبدالعزیز،عثمان روڈ ، کاسی عید گاہ و گردونواح میں صفائی کی صورتحال دگرگوں ہے صفائی کا عملہ مہینوں نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صفائی کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔