تلور کا شکار: قطری مہمانوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پی ٹی آئی

December 04, 2016

تحریک انصاف کے رہنماعبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ تلور کے شکار پر قطری مہمانوں اور ان کے میزبانوں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔

لاہور سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خا ن نےکہا کہ نواز شریف نے جھوٹے لیٹر کے بدلے قطریوں کو شکار کی اجازت دی حالانکہ تلور کےشکارپرمحکمہ وائلڈ لائف اور انٹرنیشنل وائلڈ لائف نے پابندی لگا رکھی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ تلور ایک نایاب پرندہ ہے، جس کی نسل کشی کی جا رہی ہے،ا نٹرنیشنل وائلڈ لائف سےمطالبہ ہےکہ تلور کے شکار پر کارروائی کی جائے۔