خیبرایجنسی : سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک

December 04, 2016

خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی،دوران کارروائی 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے،مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔